QR CodeQR Code

پشاور موٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف مشقیں

21 Sep 2016 11:39

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق اسلام آباد پشاور موٹروے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد لاہور موٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور موٹروے پر پاک فضائیہ کی جانب سے جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے گزشتہ دنوں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مشقوں کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاور موٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے موٹروے کو ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پشاور موٹروے کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جب کہ جلد ہی موٹر وے پر آمد و رفت کو بحال کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پشاور موٹروے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد لاہور موٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 568981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568981/پشاور-موٹروے-پر-پاک-فضائیہ-کے-جنگی-طیاروں-کی-لینڈنگ-اور-ٹیک-آف-مشقیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org