0
Wednesday 21 Sep 2016 12:04

ہم نے کبھی کشمیر کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا، چوہدری یاسین

ہم نے کبھی کشمیر کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لئے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے اب تک سوا لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کو ایک نئی طاقت ملی ہے۔ بہادر کشمیریوں نے بھارتی فوجیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، اقوام متحدہ سمیت تمام دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے حقیقی مقاصد سے آشنا ہے، دنیا کو اب کشمیریوں کی آزادی کے حق کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر ہے ہم نے کبھی کشمیر کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اسے کور ایشوء بنائے رکھا اور ہر محاذ پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو سپورٹ کیا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، لیکن پیپلز پارٹی نے وسیع تر قومی مفاد میں جمہوریت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے پولنگ کے روز امن و امان قائم کیے رکھا لیکن پری پول دھاندلی کے ذریعے 15سیٹوں والی بس پر ڈبل بوجھ ڈال دیا گیا جس کا منطقی انجام حادثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں راچڈیل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی لارڈ قربان حسین تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غلط کام کئے تو کان سے پکڑ کر سیدھا راستہ دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 569002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش