0
Wednesday 21 Sep 2016 17:58

واقعہ غدیر سے انحراف دین کے بنیادی جزو سے روگردانی کے مترادف ہے، سرفراز نقوی

واقعہ غدیر سے انحراف دین کے بنیادی جزو سے روگردانی کے مترادف ہے، سرفراز نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے عید غدیر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ واقعہ غدیر اسلامی تاریخ کا بہت بڑا حصہ ہے، اس موقع پر رسول خدا (ص) نے خداوند کریم کے حکم کے مطابق دین کے مکمل ہونے کا اعلان کیا۔ مرکزی صدر سرفراز نقوی نے کہا آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کی بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے، اس کیساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کا آپس میں اختلاف دشمن کو کارروائی کا موقع دے رہا ہے۔ سید سرفراز نقوی کا کہنا تھا مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے، آج ہمیں ملک، قوم اور دین کیساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، کیونکہ اسلام ہی مکمل ضابطہ حیات ہے اور امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔ مرکزی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس واقعہ سے روگردانی کرنا دین کے بنیادی جزو سے روگردانی کرنے کے مترادف ہے، اسلام کا دشمن حقیقی اسلام سے خوفزدہ ہے، اسلام دشمن عناصر مصنوعی نظریات کی مدد سے اسلام ناب کے حقیقی و اصلی چہرہ کو مسخ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، اسلامی اصولوں کے مطابق ہی قائم حکومت میں فرد ایک سعادت مند زندگی گزار سکتا ہے، رسول خدا نے جو اسلامی نظام حکومت متعارف کروایا یہی وہ نظام حکومت ہے، جس میں ایک انسان سعادت مند زندگی گزار سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 569082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش