0
Wednesday 21 Sep 2016 23:39

ملک کو کرپشن اور لاقانونیت نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، جمشید دستی

ملک کو کرپشن اور لاقانونیت نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا کہ ملک کو کرپشن اور لا قانونیت نے کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے کرپشن کے خلاف کوئی موثر قانون نہ ہونے کی وجہ سے ایک مخصوص طبقہ تمام وسائل پر قابض ہے، انہوں نے کہاکہ عوامی راج پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ کرپشن پر سزائے موت کا قانون لاگو کیا جائے گا، ملکی صدر کی تنخواہ عام مزدور کے برابر ہو گی اور وہ بغیر پروٹوکول سائیکل پر بیٹھ کر اپنے دفتر آئے گا۔ وزیروں مشیروں کی فوج کا خاتمہ اور قانون ساز اسمبلی موثر او ر بااختیار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نشان جھاڑو غریب اور مزدور طبقے کی شناخت کی علامت ہے جس کا مقصد غریب اور امیر میں یکسانیت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے آبا اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ قائداعظم کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں، انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی حالات کو خراب کرنے میں ملوث ہے، کشمیر میں جاری ظلم و تشدد کے خلاف عالمی برادری کا نوٹس نہ لینا حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری ایک ایجنڈے پر متفق ہو کر دنیا بھر میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں ان حالات میں تمام اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا احتجاج ٹوپی ڈراما ہے تحریک انصاف اپنا معیار کھو چکی ہے عمران خان اسمبلی میں بھیگی بلی کا کردار ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 569174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش