QR CodeQR Code

بھارت نے مذاکرات کیلئے دہشت گردی کے خاتمہ کی شرط رکھی ہے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

22 Sep 2016 01:39

اسلام ٹائمز: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا کہ برہان وانی کو ہیرو بناکر پیش کرنا پاکستان کے دہشتگردی سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے، کیا پاکستان کو دہشتگردی کے خاتمے کی یہ شرط قبول نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر نے مودی سرکار کے تن بدن میں آگ لگا دی۔ مودی سرکار نے کشمیریوں کی حمایت کو دہشتگردی قرار دے دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارت نے مذاکرات کیلئے دہشت گردی کے خاتمہ کی شرط رکھی ہے، کیا پاکستان اس شرط کو قبول نہیں کرتا؟۔ اُنہوں نے دعوی کیا کہ بھارت نے حال ہی میں ایل او سی پر پاکستان کی جانب سے دراندازی کی اُنیس کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برہان وانی کو ہیرو بناکر پیش کرنا پاکستان کے دہشتگردی سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 569182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569182/بھارت-نے-مذاکرات-کیلئے-دہشت-گردی-کے-خاتمہ-کی-شرط-رکھی-ہے-ترجمان-بھارتی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org