QR CodeQR Code

چرچ دھماکہ کے متاثرین کا امدادی پیکج کی عدم فراہمی پر مظاہرہ

22 Sep 2016 19:39

اسلام ٹائمز: مظاہرین کی قیادت نذیر مسیح، آمنہ پرویز بھٹی ایڈوکیٹ، شاہد اقبال اور دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں زخمی اور آنجہانی ہونیوالے افراد کے ورثاء کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 20 کروڑ روپے اداکئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ آل سینٹس چرچ بیرون کوہاٹی گیٹ بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی نہ ہونے کیخلاف مسیحی برادری نے پشاور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کی قیادت نذیر مسیح، آمنہ پرویز بھٹی ایڈوکیٹ، شاہد اقبال اور دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں زخمی اور آنجہانی ہونیوالے  افراد  کے ورثاء کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 20 کروڑ روپے اداکئے جائیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج سے باقی رہ جانے والے 83 زخمیوں اور آنجہانی ہونے والوں کے ورثاء کو چیک جلد دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 22 ستمبر 2013ء کو بم دھماکے میں ٹاون ون اور ڈسٹرکٹ کے ملازمین کے ورثاء کو بھی پیکج دیا جائے۔ انہوں نے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض  سے اعلان کردہ پیکج متاثرہ لوگوں کو دینے کا بھی مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 569424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569424/چرچ-دھماکہ-کے-متاثرین-کا-امدادی-پیکج-کی-عدم-فراہمی-پر-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org