QR CodeQR Code

استحکام وطن کیلئے دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے

تکفیریت اور خارجیت کا فتنہ امت کیلئے ناسور بن چکا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

داعش کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے بنائی گئیں

22 Sep 2016 19:43

اسلام ٹائمز: لاہور میں جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی سے ملاقات کے دوران سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان مخالف بل قابل مذمت ہے، اہلسنت دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج کیساتھ ہیں، تمام غداران وطن بے نقاب ہوچکے ہیں، استحکام وطن کیلئے دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکا ہے، بھارت کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے، قوم ممکنہ بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کیلئے متحد ہے، پاکستان سے غداری اور بے وفائی کرنیوالوں کی رسوائی کا وقت آ پہنچا ہے، اہل حق ناموس ارض وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریت اور خارجیت کا فتنہ امت کیلئے ناسور بن چکا ہے، داعش کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلٰی علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان مخالف بل قابل مذمت ہے، اہلسنت دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج کیساتھ ہیں، تمام غداران وطن بے نقاب ہوچکے ہیں، استحکام وطن کیلئے دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا خوف ختم اور جزا و سزا کا نظام فنا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کل بھوشن کا ذکر بھی کرنا چاہیئے تھا، بھارتی مہم جوئی سے خطے کا امن متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی جنگی جنون کو روکے، جنگ رسمی ہو یا ایٹمی، بھارت کو فوراََ جواب ملے گا، ایف آئی اے اور نیب کا پانامہ لیکس کی تحقیقات سے انکار افسوسناک ہے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 569425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569425/تکفیریت-اور-خارجیت-کا-فتنہ-امت-کیلئے-ناسور-بن-چکا-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org