QR CodeQR Code

پاک فضائیہ کی موٹروے پر محدود پیمانے پر دوسرے روز بھی جنگی مشقیں

22 Sep 2016 22:56

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز پشاور موٹر وے پر پاکستانی شاہینوں نے مشقیں کی تھیں جب کہ آج لاہور اسلام آباد موٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کی موٹروے پر محدود پیمانے پر دوسرے روز بھی جنگی مشقیں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گزشتہ روز پشاور موٹر وے پر پاکستانی شاہینوں نے مشقیں کی تھیں جب کہ آج لاہور اسلام آباد موٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کی گئیں۔ مشقوں کے دوران کالا شاہ کا کو سے شیخوپورہ تک موٹروے تعمیراتی و مرمتی کام کے باعث صبح 5 بجے سے سہہ پہر ڈھائی بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لے بند رہا، اس دوران موٹر وے انتظامیہ نے لاہور سے آنے اور جانے والی ٹریفک کو شیخوپورہ انٹرچینج سے جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 569469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569469/پاک-فضائیہ-کی-موٹروے-پر-محدود-پیمانے-دوسرے-روز-بھی-جنگی-مشقیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org