QR CodeQR Code

دورزبہ نامی مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے والے روسی فوجی دستے پاکستان پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

23 Sep 2016 12:12

اسلام ٹائمز: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی بری افواج تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں اور مشقوں کا سلسلہ 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کل سے ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں روسی بری فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی بری افواج تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں اور مشقوں کا سلسلہ 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہے گا، جب کہ اس سلسلے میں روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک روس مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل سروسز (ایس ایس جی) حصہ لیں گی اور یہ مشقیں اسپیشل سروسز کے تربیتی علاقے میں ہی ہوں گی۔ مشترکہ مشقوں کا نام “دورزبہ” رکھا گیا ہے جو روسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب دوستی کے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس فوجی مشقوں میں روسی فوج کا دستہ اور پاک فوج کے ایس ایس جی کا دستہ بلند پہاڑی علاقوں میں مشقیں کرے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک روس فوجی مشقیں منسوخ کیے جانے کی خبریں چلائی تھیں، جبکہ روسی حکام کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 569530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569530/دورزبہ-نامی-مشترکہ-مشقوں-میں-حصہ-لینے-والے-روسی-فوجی-دستے-پاکستان-پہنچ-گئے-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org