QR CodeQR Code

اشتعال انگیز تقاریر، مختلف مکاتب فکر کے 48 علما کے ضلع خانیوال کی حدود میں داخلے، قیام پر فوری پابندی عائد

23 Sep 2016 15:05

اسلام ٹائمز: جن علماء پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ اظہر حسین کاظمی، علامہ محمد حسین ڈھکو، علامہ عبدالجلیل نقوی، قاضی غلام شبیر بخاری اور دیگر شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال زید بن مقصود نے ایک حکم نامے کے ذریعے قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے مختلف مکاتب فکر کے 48 علما کرام کے ضلع خانیوال کی ریونیو حدود میں داخلے اور قیام پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حکم کا اطلاق آئندہ 60 دنوں تک لاگو رہے گا۔ جن علمائے کرام پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا نعمان ضیا فاروقی (سمندری)، مولانا ریحان محمود ولد ضیا الرحمن فاروقی، مولانا محمد اسماعیل (سمندری) آف فیصل آباد، مولانا اورنگزیب فاروقی، سعید ارشاد الحسینی، عرفان حیدر (نوحہ خواں)، علامہ محمد امین شہیدی آف کراچی، مولانا عالم طارق، مسرور نواز ولد مولانا حق نواز جھنگوی، محمد طاہر جھنگوی، مولانا محمدآصف مایا، محمد منشا جھنگوی، غلام جعفر اٹھارہ ہزاری، اظہر حسین کاظمی آف جھنگ، مولانا معاویہ طارق، مولانا نزاکت حسین بلوچ، مفتی محمد احسن عالم آف ساہیوال، مولانا محمد الیاس گھمن، محمد حسین ڈھکو آف سرگودھا، مولانا عبید الرحمن ضیا ( کمالیہ)، مولانا محمد احمد لدھیانوی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ، غلام جعفر جتوئی، مولانا خادم حسین خورشید، مولانا عبدالرشید ترابی اور مولانا محمد یوسف رضوی آف لاہور، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، مولانا عبد الجلیل نقوی، علامہ ناصر عباس، علامہ ساجد حسین نقوی آف راولپنڈی، مولانا سید کفایت حسین نقوی، سلطان محمود ضیا، مولانا عطا المنان، مولانا شوکت رضا شوکت، گلفام حسین نقوی، مولانا تقی نقوی، مولانا محمد نواز سیال (صادق آباد ملز)، قاضی غلام شبیر علوی اور اقتدار حسین نقوی آف ملتان، مولانا سیف اللہ فاروقی، مولانا محمد نواز بلوچ، مولانا منظور احمد، مولانا عبداؤلرف یزدانی، مولانا عبد الناصر آف گجرانوالا، مولانا عبد الحمید وٹو آف حافظ آباد، مولانا مسعود اظہر اور مولانا عبد الرف آف بہاولپور، خدا بخش قیصر آف بھکر شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 569538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569538/اشتعال-انگیز-تقاریر-مختلف-مکاتب-فکر-کے-48-علما-ضلع-خانیوال-کی-حدود-میں-داخلے-قیام-پر-فوری-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org