0
Friday 23 Sep 2016 18:30

شارلٹ، پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت، تیسرے روز بھی مظاہرے

شارلٹ، پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت، تیسرے روز بھی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ شارلٹ میں مظاہرین مسلسل تیسرے روز سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں تعینات ہے۔ مشتعل مظاہرین کو قابو کرنے کے لئے پولیس نے رات گئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ شمالی کیرولینا کے گورنر نے شارلٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ احتجاج کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی پھیل گیا ہے۔ شکاگو میں بھی درجنوں افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ امریکہ میں سیاہ فام افراد کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے باعث بلیک لائیوز میٹر نامی تحریک بھی جاری ہے۔

ادھر امریکی پولیس نے ریاست اوکلاھما کے علاقے تولسا میں ایک سیاہ فام امریکی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ریاست اوکلاھما کے علاقے تولسا کے پراسیکیوٹر "اسٹیو کانزویلر" نے بتایا ہے کہ امریکی پولیس افسر بٹی شلبی نے ایک چالیس سالہ سیاہ فام شہری ترانس کریچر کی گاڑی کو روک کر اس کو گولی مار دی۔ تولسا کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کی درخواست دے دی ہے۔ اوکلاھما میں امریکی پولیس کے ہاتھوں اس سیاہ فام شہری کے قتل کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے، جب گذشتہ ہفتے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں ایک پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے مختلف علاقوں میں شدید مظاہرے ہوئے تھے۔ امریکہ میں سیاہ فام شہریوں پر پولیس کے تشدد آمیز اقدامات کے نتیجے میں سیاہ فاموں کے دفاع میں ایک تنظیم بھی قائم ہوئی ہے، جس کا نام بلیک لائیو میٹر رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 569597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش