0
Friday 23 Sep 2016 16:27

افواج پاکستان کی بہادری اور صلاحتیوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، جنرل راحیل شریف

افواج پاکستان کی بہادری اور صلاحتیوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر کھاریاں کا دورہ کیا اور سینٹر کو مزید جدید بنانے کے حوالے سے سہولیات کا افتتاح کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے بھرپور طور پر تیار ہے۔ پوری قوم اور مادر وطن کے چپے چپے کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان گذشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستانی عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ تاہم مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوام کے عزم نے دہشت گردی ختم اور صورتحال بہتر بنا دی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سپہ سالار کی للکار، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، دہشتگردی کے طوفان کو مات دینا پاکستان کی جنگی مہارتوں کا ثبوت ہے، قوم اور فوج ارض پاک کا دفاع کرنا جانتی ہے، چاہے قیمت کچھ بھی چکانا پڑے۔ کھاریاں میںٕ دورے کے دوران جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے دوٹوک کہہ دیا، دفاع وطن سب سے مقدم ہے، قیمت چاہے کچھ بھی چکانا پڑے، پاک فوج پوری قوم کی حمایت سے ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرے گی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ایک دہائی سے دہشتگردی کا شکار پاکستان نے بے مثال قربانیاں دیں، پوری قوم کی مزاحمت اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت نے دہشتگردی کے طوفانوں کو زیر کرلیا۔ آرمی چیف نے کہا افواج پاکستان کی بہادری اور صلاحتیوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہیں اور اس کیلئے مکمل تیار بھی ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے پبی سینٹر میں موجود سہولیات اور زیر تربیت افسران و جوانوں کے اعلٰی تربیتی معیار کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 569601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش