QR CodeQR Code

علی اکبر کمیلی قتل کیس، ملزم ناصر قادری پر فرد جرم عائد کردی گئی

23 Sep 2016 22:29

اسلام ٹائمز: خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ کیس کے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اشتہاری ملزموں میں احمد حسن عرف بھائی اور نعیم شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم ناصر قادری عرف ناصر بوبی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ کیس کے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اشتہاری ملزموں میں احمد حسن عرف بھائی اور نعیم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اصغر کمیلی کو 2013ء میں عزیز آباد کے علاقے میں قتل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 569626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569626/علی-اکبر-کمیلی-قتل-کیس-ملزم-ناصر-قادری-پر-فرد-جرم-عائد-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org