0
Friday 23 Sep 2016 18:10
ترک فوج کی موجودگی، داعش کے قبضے سے صوبہ نینوا کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے

سلامتی کونسل ایک قراداد پاس کرکے دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت پر پابندی لگائے، حیدر العبادی

عراقی عوام نے اپنے عزم و ارادے کی بدولت داعش کے قبضے سے بیشتر علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے
سلامتی کونسل ایک قراداد پاس کرکے دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت پر پابندی لگائے، حیدر العبادی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے ترک فوج کی موجودگی، داعش کے قبضے سے صوبہ نینوا کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، اس لئے ترک فوج کو جلد سے جلد عراق سے نکل جانا چاہئے۔ عراقی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے ملکوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ترکی کو عراق کے شمالی علاقے سے نکلنے پر مجبور کریں۔ یاد رہے کہ ترکی نے گذشتہ برس دسمبر میں اپنے ایک سو پچاس فوجی بیس ٹینکوں کے ہمراہ عراق کے شمالی شہر موصل کے قریب تعینات کر دیئے تھے، جو اب تک وہاں موجود ہیں۔ ترکی کے اس اقدام کے ردعمل میں اقوام متحدہ  میں عراق کے مستقل مندوب محمد الحکیم نے شمالی عراق میں ترکی کی فوجی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک قراداد پاس کرکے دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت پر روک لگائے۔

انہوں نے عراق کے تاریخی مقامات اور ثقافتی میراث کی حفاظت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی پابندی کئے جانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ عراق کے اقتدار اعلٰی کی حمایت کرے اور ترکی کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ شمالی عراق سے اپنی فوج واپس بلا لے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں ترکی کی فوجی موجودگی کی وجہ سے صوبہ نینوا کی آزادی کی کوششوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور عراقی عوام میں بھی ترکی کے اس اقدام پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عراقی وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراقی عوام نے اپنے عزم و ارادے کی بدولت داعش کے قبضے سے بیشتر علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اب صوبہ نینوا کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا صوبہ نینوا وہ آخری صوبہ ہے جو داعش کے قبضے میں ہے اور ہم نے اب تک عراق کے اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 569668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش