0
Saturday 24 Sep 2016 13:53

خیبر ایجنسی، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

خیبر ایجنسی، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ خیبر یجنسی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سیون طیارہ جمرود کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے، البتہ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے ہیں۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق طیارے کو حادثہ تاترہ چیک پوسٹ کے نزدیکی علاقے میں پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور خاصہ فورس کی نفری جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی تھی، جبکہ نزدیکی علاقے کے مکین بھی جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 569771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش