0
Tuesday 1 Mar 2011 17:29

امریکا، دنیا میں اُبھرنے والی دوسری بڑی معاشی طاقت چین کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بڑا فکر مند ہے

امریکا، دنیا میں اُبھرنے والی دوسری بڑی معاشی طاقت چین کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بڑا فکر مند ہے
بیجنگ:اسلام ٹائمز۔وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ 2008ء میں چین نے امریکا سے واضح الفاظ میں  کہہ دیا تھا کہ بیجنگ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی توسیع کی کوئی حد نہیں۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے امریکی عہدیداروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ یہ وقت ایسا نہیں کہ ہم دوسروں کو بتائیں کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا نہیں۔ امریکا، دنیا میں اُبھرنے والی دوسری بڑی معاشی طاقت چین کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بڑا فکر مند ہے۔ بیجنگ میں امریکی سفارتخانے سے واشنگٹن کو بھیجے گئے سفارتی تار کے مطابق جون 2008ء میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف Ma Xiaotian نے امریکا کے دفاعی اور خارجہ محکمے کے عہدیداروں سے ملاقات میں واضح کیا کہ چین کی نیوکلیئر فورسز، ایک انتہائی ضروری حقیقت ہے اور تکنیکی اعتبار سے اس کی صلاحیت میں پیشرفت کی کوئی حد متعین نہیں۔ چین کی ایٹمی صلاحیتوں کا حجم کتنا ہے، امریکا کو یہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل Ma Xiaotian نے برملا کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان کا ملک امریکا کیساتھ اس معاملے پر شفاف موقف اختیار کرے۔ جولائی 2009ء میں ایک اور ملاقات کے حوالے سے امریکی سفیر کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل Ma Xiaotian نے یہ بھی واضح الفاظ میں کہا کہ چین کبھی اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔ اس کی ایٹمی صلاحیت دفاعی نوعیت کی ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ He Yafei نے بھی جون دو ہزار آٹھ میں امریکی عہدیداروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ ایٹمی صلاحیت کے بارے میں شفاف موقف اختیار کرنا ایک حساس ایشو ہے۔ یہ وقت ان باتوں کا نہیں کہ چین دوسروں کو بتائے اس کے پاس کیا ہے کیا نہیں۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی فوجی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے اور بیجنگ اپنی صلاحیتیوں پر دوسروں کی بتائی ہوئی حدوں کو قبول نہیں کرسکتا۔ ایک اور مراسلے کے مطابق جاپان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ چین کی ایٹمی صلاحیت امریکا کے برابر ہو جائے گی۔ لہذا واشنگٹن کوئی احمقانہ اقدام کرنے کے بجائے چین کی بڑھتی ہوئی مضبوط ایٹمی صلاحیت سے نمٹنے کیلئے خود کو مزید مضبوط بنائے۔
خبر کا کوڈ : 56978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش