0
Saturday 24 Sep 2016 16:20

ڈی آئی خان، مکان کی دیوار گرنے سے والد جاں بحق، 3 بچے زخمی

ڈی آئی خان، مکان کی دیوار گرنے سے والد جاں بحق، 3 بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے تین معصوم بھائی زخمی جبکہ والد جاں بحق ہوگیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بستی کانچکانوالی میں تیز بارش کے باعث فضل حسین نامی شخص کے مکان کی دیوار اچانک گر گئی۔ جس کے باعث فضل حسین اور اس کے بچے دیوار کے نیچے آگئے اہل محلہ نے امدادی سرگرمیاں کرکے فضل حسین اور ان کے بچوں کو ملبے سے نکالا تو فضل حسین ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ اس کے تین بچے زخمی تھے، جن کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے طبی امداد کیلئے فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ داخل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 569818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش