0
Saturday 24 Sep 2016 16:44

پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، ایک دہشتگرد گرفتار

پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، ایک دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کانوئٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر باچا خان چوک کے قریب دہشت گرد عاشق ولد فضل ساکن چرچہ خیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 کلو بم برآمد کرلیا گیا۔ جس میں نٹ، بولیٹ اور بیرنگ بھی لگائے گئے تھے۔ بم کو بعد ازاں بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیا۔ گرفتار دہشت گرد کا دوسرا ساتھی دلاور خان ولد صابر خان ساکن سفید ڈھیری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں دہشت گرد تخریب کاری کی واردات کرنا چاہتے تھے تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 569830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش