QR CodeQR Code

پشاور، گیس لیکج دھماکے سے دو خواتین اور 8 بچے زخمی

25 Sep 2016 17:07

اسلام ٹائمز: بخشو پل کے علاقے میں خاتون خانہ نے جونہی ماچس جلائی، ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 8 بچے زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون اور دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے بخشو پل میں ایک گھر میں گیس جمع ہونے پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 8 بچے جلس گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کھانا بنانے کیلئے خاتون خانہ نے جونہی چولہا روشن کرنے کی کوشش کی، اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دونوں خواتین اور آٹھ بچے زخمی ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرکے خواتین اور بچوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں دو بچوں اور ایک خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 570159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570159/پشاور-گیس-لیکج-دھماکے-سے-دو-خواتین-اور-8-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org