0
Sunday 25 Sep 2016 20:01

بھارت کشمیر میں مزید فوجیں بھیج رہا ہے جن کا ہدف کشمیریوں پر ٹارگٹ کلنگ کرنا ہے، میاں سہیل احمد

بھارت کشمیر میں مزید فوجیں بھیج رہا ہے جن کا ہدف کشمیریوں پر ٹارگٹ کلنگ کرنا ہے، میاں سہیل احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوة ضلع ملتان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج میں اتنا دم نہیں کہ وہ پاکستان سے مقابلہ کر سکے۔ اگر انڈیا نے کسی بھی طریقے سے جنگ چھیڑنے کی کوشش کی تو پھر یہ روکے گی نہیں۔ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ انڈیا کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی وجہ سے بوکھلایا ہوا ہے اس لیے جنگ کی دھمکیاں لگا رہا ہے۔ پاکستان کشمیر پر مضبوط پالیسی اپنائے اور بہترین انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑے۔ ان خیالات کا اظہار مسئول جماعت الدعوة ضلع ملتان میاں سہیل احمد، عبدالحلیم خان، مفتی زبیر احمد، صہیب الرحمان و دیگر نے مرکز ابن باز چوک رشید آباد میں ہونے والے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گفتگو کے دوران میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر کی تحریک آزادی پہلے کبھی اتنے عروج پر نہیں پہنچی جتنی آج ہے اور کشمیر کے نوجوان اس تحریک کے بانی ہیں۔ بھارت نے کشمیریوں پر اندھا دھند ظلم کر کے، پیلٹ گنیں اور مرچی گنیں چلا کر، انہیں طرح طرح کی مراعات کا لالچ دے کر قائل کرنے کی کوشش کی مگر وہ بری طرح ناکام ہوا۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیتی ہے لیکن بھارت اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔ بھارت کشمیر میں مزید فوجیں بھیج رہا ہے جن کا ہدف کشمیر یوں پر ٹارگٹ کلنگ کرنا ہے۔ بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ مودی پاکستان مخالف ایجنڈے کی وجہ سے وزیراعظم بنا ہے اور آج اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے جنگ کی دھمکیاں لگا رہا ہے۔ بھارتی افواج کے افسران مودی کو بتا چکے ہیں کہ ہم پاکستان کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ کشمیری اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیریوں نے پاکستان کا پرچم اٹھایا تو ان پر مظالم ڈھائے گئے۔ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اب حالات کا تقاضا یہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو۔
خبر کا کوڈ : 570205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش