0
Sunday 25 Sep 2016 21:46

پاک بھارت جنگ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

پاک بھارت جنگ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے قوم اور فوج جاگ رہی ہے لیکن حکومت سو رہی ہے، وزیراعظم سیر سپاٹے چھوڑ کر فوراََ وطن واپس آئیں اور بھارتی دھمکیوں کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اے پی سی اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں۔ حکومت بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائے، اقوام متحدہ مظلوم اقوام کیلئے مقتل گاہ بن چکی ہے، ویٹو پاورز کی موجودگی میں عالمی مسائل کا حل ممکن نہیں، جنگی حالات کا تقاضا ہے کہ کل وقتی وزیر خارجہ مقرر کیا جائے، قوم غزوہ ہند لڑنے کیلئے بے تاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت مردہ باد مہم کے سلسلہ میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ تیسری عالمی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، بھارت عالمی قوتوں کو پاکستان کیخلاف اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمن نے قومی کشمیر کمیٹی کو عضو معطل بنا رکھا ہے، کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے لیکن عالمی برادری جلتے کشمیر کو خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے، قوم بھارتی ثقافت اور فلموں کا بائیکاٹ کرے۔
خبر کا کوڈ : 570220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش