0
Sunday 25 Sep 2016 23:37

کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق

کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائیو اسٹار چورنگی پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ٹریفک اہلکار زخمی ہوگیا، جس کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جاں بحق ٹریفک اہلکار کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ فائیو اسٹار چورنگی پر اس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 570257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش