QR CodeQR Code

پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر کارروائیاں عمل میں لانے میں ناکام ہو گئی ہے، سی پی او فیصل آباد

26 Sep 2016 11:54

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں محکمہ کے ضلعی سربراہ نے ماتحت ملازمین کی طرف سے ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس کی کارکردگی کا ناقص ہونا الارمنگ صورتحال ہے۔


اسلام ٹائمز۔  پنجاب حکومت کی طرف سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے کیے گئے دعووں کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے، سی پی او فیصل آباد افضال کوثر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ضلعی پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر کارروائیاں عمل میں لانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی سربراہ نے ماتحت ملازمین کی طرف سے ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس کی کارکردگی کا ناقص ہونا الارمنگ صورتحال ہے، اس لئے ان قوانین کے تحت کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، جبکہ کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 570286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570286/پولیس-نیشنل-ایکشن-پلان-کے-تحت-موثر-کارروائیاں-عمل-میں-لانے-ناکام-ہو-گئی-ہے-سی-پی-او-فیصل-آباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org