QR CodeQR Code

نوازشریف نے بھارتی مظالم بے نقاب کر دیے، فاروق طاہر

26 Sep 2016 13:06

اسلام ٹائمز: وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، کشمیری کبھی بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب کیا ہے، بھارتی مظالم کو بے نقاب کر کے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرا دی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف واحد پاکستانی حکمران ہیں جنھوں نے مسئلہ کشمیر پر بھرپور موقف اختیار کیا ہے جس کو ریاستی عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، کشمیری کبھی بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔


خبر کا کوڈ: 570355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570355/نوازشریف-نے-بھارتی-مظالم-بے-نقاب-کر-دیے-فاروق-طاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org