0
Monday 26 Sep 2016 14:06

میانوالی، پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر تباہ

میانوالی، پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر تباہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ائیر فورس کا بغیر پائلٹ طیارہ اپنی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارہ گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ پاک فضائیہ کا بنا پائلٹ طیارہ میانوالی میں محو پرواز تھا کہ مداد والا کے قریب اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ پولیس نے جائے حادثہ پر ملبہ اکھٹا کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز پہلے بھی پاک فضائیہ کا ایف 7 طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ شہید ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 570372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش