QR CodeQR Code

وفاقی دارالحکومت سے اہم دہشت گرد گرفتار، رحمان ملک، پنجاب میں دہشتگردوں کے بڑے مراکز ہیں، میاں افتخار

1 Mar 2011 23:01

اسلام ٹائمز:وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ رحمان ملک کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے اہم عمارتوں پر خطرناک کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت سے اہم دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے اہم عمارتوں پر خطرناک کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ دہشت گرد کے قبضے سے اہم بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد کے ساتھی اسلام آباد میں موجود ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔
ادھر پشاور میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ میاں افتخار حسین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی کے بڑے مراکز ہیں، اٹھانوے فیصد دہشتگردوں کو عدالتیں رہا کر دیتی ہیں۔ پشاور میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میں افتخار حسین نے کہا کہ ملک میں دوبارہ آمریت مسلط ہونے کی صورت میں نقصان دونوں بڑی جماعتوں کو اٹھانا پڑے گا، کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے، جس کے جمہوریت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اے این پی ہر مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف جمہوری رویے کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، انکے مثبت اقدام سے ملک کو فائدہ اور غلط اقدام سے نقصان ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 57039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/57039/وفاقی-دارالحکومت-سے-اہم-دہشت-گرد-گرفتار-رحمان-ملک-پنجاب-میں-دہشتگردوں-کے-بڑے-مراکز-ہیں-میاں-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org