0
Monday 26 Sep 2016 17:00

بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے، مشیر اطلاعات سندھ

بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاناما کیس سے منہ نہیں چھپایا جا سکتا، لیکن (ن) لیگ نے جو روایتیں ڈالیں ہیں، اب اسے برداشت کرنا سیکھیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس حکمران کی جان نہیں چھوڑے گا اور اس کیس سے منہ نہیں چھپایا جا سکتا، تاہم رائیونڈ مارچ کی حمایت نہیں کرتا، لیکن (ن) لیگ نے روایتیں ڈالیں ہیں، لہٰذا اب اسے برداشت کرنا سیکھیں، جبکہ اپوزیشن جماعتیں صرف احتجاج کا ساتھ دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بڑی جماعت بن کر ابھری، لیکن ان کے اندرونی اختلاف کے باعث ایم کیو ایم کی جڑیں ہلنا شروع ہوگئی ہیں۔ مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گجرات کا قصائی اپنا لہجہ درست کرے، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے، پاکستان کی سالمیت کے معاملے پر فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے اور کوئی ہمارے اوپر جنگ مسلط کرے، تو یہ بھی قبول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 570404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش