QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف پیپلز پارٹی کی قرارداد منظور

26 Sep 2016 17:07

اسلام ٹائمز: متفقہ طور پر منظور قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل و دیگر انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ بھارت میں کشمیری قیدیوں کو آزادی دلوائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی، جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور عورتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، بھارتی افواج پیلٹ گن سے مظلوم کشمیریوں کو نابینا کر رہی ہیں، جبکہ برہان وانی جیسے نوجوان کو بے دردی سے شہید کیا گیا، لہٰذا یہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں اور خواتین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل و دیگر انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ بھارت میں کشمیری قیدیوں کو آزادی دلوائے۔


خبر کا کوڈ: 570408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570408/سندھ-اسمبلی-میں-مقبوضہ-کشمیر-بھارتی-جارحیت-کیخلاف-پیپلز-پارٹی-کی-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org