QR CodeQR Code

کوئٹہ، وکلاء کا عدالتی کارروائی کیخلاف بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

26 Sep 2016 17:51

اسلام ٹائمز: بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر عبدالغنی خلجی کے مطابق ہفتے میں منگل اور جمعرات کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائےگا۔ اس دوران احتجاج بھی کیا جائے گا اور احتجاج کا سلسلہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کی گرفتاری اور وکلاء کو تحفظ کی فراہمی تک جاری رہےگا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں وکلاء نے سانحہ سول اسپتال کےخلاف جاری عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کردیا ہے۔ بائیکاٹ کے خاتمے کے بعد عدالتوں میں رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ وکلاء 8 اگست کے سانحہ کے خلاف ہڑتال پر تھے، ڈیڑھ ماہ بعد عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پہنچ گئے ہیں۔ سائلین بھی بڑی تعداد میں عدالتوں کا رخ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وکلاء تنظیموں نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ ختم کرکے ہفتہ میں صرف دو روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا۔ بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر عبدالغنی خلجی کے مطابق ہفتے میں منگل اور جمعرات کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائےگا۔ اس دوران احتجاج بھی کیا جائے گا اور احتجاج کا سلسلہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کی گرفتاری اور وکلاء کو تحفظ کی فراہمی تک جاری رہےگا۔


خبر کا کوڈ: 570430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570430/کوئٹہ-وکلاء-کا-عدالتی-کارروائی-کیخلاف-بائیکاٹ-ختم-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org