0
Monday 26 Sep 2016 19:31

علامہ ناصر عباس جعفری سمیت 16 علماء کے اسلام آباد میں داخلے اور 11 کی زبان بندی کے احکامات جاری

علامہ ناصر عباس جعفری سمیت 16 علماء کے اسلام آباد میں داخلے اور 11 کی زبان بندی کے احکامات جاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے بیلنس پالیسی کا سلسلہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کالعدم اہل سنت والجماعت کے متعدد علماء کے علاوہ کئی محب وطن شیعہ علماء کے اسلام آباد میں داخلے اور زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ یہ پابندی دو ماہ کیلئے لگائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، محرم الحرام میں سولہ علماء کرام کے اسلام آباد میں داخلے اور گیارہ علماء کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دو ماہ کیلئے جن علماء کی اسلام آباد میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں کالعدم اہل سنت والجماعت کے حافظ محمد صدیق، علامہ طاہر اشرف، مولانا محمد الیاس، مولانا محمد معاویہ اعظم، مولانا عبدالخالق رحمانی، خادم ڈھلوں اور مولانا اورنگزیب شامل ہیں۔ اسی طرح بریلوی علماء میں مولانا محمد یوسف رضوی، پیر عرفان آل مشہدی اور ڈاکٹر اشرف جلالی کے نام شامل ہیں، جبکہ اہل تشیع میں علامہ غضنفر تونسوی، علامہ جعفر جتوئی، ذاکر مقبول، حافظ تصدق حسین اور مولانا محمد اقبال کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گیارہ علمائے کرام کی اسلام آباد میں زبان بندی کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جن علماء کی زبان بندی کا حکم صادر کیا گیا ہے ان میں کالعدم جماعت کے مولانا عبدالرزاق حیدری، قاری احسان اللہ، لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور مولانا عبدالرحمن معاویہ شامل ہیں۔ اسی طرح ڈاکٹر ظفر اقبال، مولانا لیاقت علی اور مولانا امتیاز حسین بھی زبان بندی کی لسٹ میں شامل ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جن شیعہ علماء کرام کی زبان بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں علامہ شیخ محسن علی نجفی، آغا شفا نجفی، علامہ امین شہیدی اور علامہ ناصر عباس جعفری شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق یہ علماء کرام دو ماہ تک اسلام آباد میں تقاریر کرسکیں گے اور نہ ہی اسلام آباد میں رہائش رکھ سکیں گے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 570495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش