0
Monday 26 Sep 2016 19:41

حسنین رضا نقوی ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب، علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا

حسنین رضا نقوی ایم ڈبلیو ایم رحیم یارخان کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب، علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کی ضلعی شوری کا اجلاس امام باراہ حیدری ٹرسٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نے کی۔ اس موقع پر صوبائی رہنما سید عدیل عباس زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب محمد اصغر تقی اور ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے سید حسنین رضا نقوی کو متفقہ طور پر ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یارخان کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ بعدازاں علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اور قوم کی ترقی اور سربلندی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ضلع رحیم یارخان کی امن کمیٹی کے رہنمائوں اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں سید مجید زیدی نے اپنے ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 570496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش