0
Monday 26 Sep 2016 20:05

قاسم جعفری آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، کنونشن میں ناصر عباس شیرازی کی خصوصی شرکت

قاسم جعفری آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، کنونشن میں ناصر عباس شیرازی کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا چالیسواں نوید سحر ڈویژنل کنونشن جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں اختتام پذیر ہوگیا، سابقہ سینیئر نائب صدر قاسم جعفری کو نئے سال کا میرکارواں منتخب کر لیا گیا۔ کنونشن کے اختتام پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے نئے ڈویژنل صدر کا اعلان کیا۔ نومنتخب صدر مرکزی نمائندے میثم جعفری نے حلف لیا۔ اس سے قبل کنونشن سے سابق مرکزی صدر علامہ شبیر بخاری، یافث نوید ہاشمی، سابقہ ڈویژنل صدر فرخ شمسی اور دیگر نے خطاب کیا۔ کنونشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل یونٹس اور ممبران میں حسن کارکردگی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ نومنتخب صدر قاسم جعفری نے اپنے خطاب میں الحمداللہ آج آئی ایس او آج ملتان میں چالیس سال کی ہوگئی ہے ہمیں اپنے کردار اور کام کے ذریعے ثابت کرنا ہے کہ ہم اس ملک اور قوم کے حقیقی فرزند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 570503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش