0
Monday 26 Sep 2016 22:22

الیکڑانک میڈیا کا تحفظ عزا کانفرنس سے اظہار لاتعلقی، تشیع نوجوانوں کا سوشل میڈیا پہ اظہار برہمی

الیکڑانک میڈیا کا تحفظ عزا کانفرنس سے اظہار لاتعلقی، تشیع نوجوانوں کا سوشل میڈیا پہ اظہار برہمی
اسلام ٹائمز۔ تحفظ عزا کانفرنس کی الیکڑانک میڈیا کی جانب سے کوریج نہ دینے پر شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران اور کارکنان برہم ہیں۔ جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر جاری خبروں اور تاثرات سے لگایا جاسکتا ہے۔ نشتر پارک کراچی میں ہونے والی کامیاب تحفظ عزا کانفرنس کا الیکڑانک میڈیا نے مکمل طور پر بائیکاٹ کیا، حالانکہ کانفرنس میں ایس یو سی کے سینکڑوں کارکنان، عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ شہر قائد میں اس کانفرنس کے انعقاد کا ایک بڑا مقصد یہ بھی تھا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مسائل کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے۔ تحفظ عزا کانفرنس میں عزاداری کو محدود کرنے کی خباثتوں، عزاداروں کے ساتھ ناروا سلوک، زائرین کے مسائل پر گفتگو کی گئی تھی۔ کانفرنس میں عزاداری سید الشہداء کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا اعادہ کیا گیا تھا اور تشیع کے خلاف جاری سازشوں کے خلاف پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا، مگر الیکڑانک میڈیا نے اس کانفرنس کا مکمل طور پر بلیک آؤٹ کیا، اس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے لائیو خطاب بھی کیا تھا، البتہ وہ خود اس میں شریک نہیں تھے۔ الیکڑانک میڈیا کی جانب سے کوریج نہ دینے پر ایس یو سی سے وابستہ نوجوان سوشل میڈیا پر الیکڑانک میڈیا کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں، اور الیکڑانک میڈیا کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 570540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش