0
Monday 26 Sep 2016 22:32

بھارت نے کوئی جارحیت کی تو سروں پر کفن باندھ کر ملک کا دفاع کریں گے، جے یو آئی گلگت

بھارت نے کوئی جارحیت کی تو سروں پر کفن باندھ کر ملک کا دفاع کریں گے، جے یو آئی گلگت
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جمعیت علماء اسلام گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی مولانا رحمت اللہ سراجی نے کہا ہے کہ بھارت نے کوئی جارحیت کی تو سروں پر کفن باندھ کر ملک کا دفاع کریں گے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ سینہ سپر ہو کر گاؤ ماتا کے پجاری بھارت کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کا خون پینے والا ڈریکولا نریندر مودی جارحانہ سوچ سے قبل 1965ء کی تاریخ کا مطالعہ کرے۔ امریکہ کی شہ اور پشت پناہی پر خطے کا تھانیدار بننے کا ہندو بنئے کا خواب کبھی زندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ ہمارے ملک کا چپہ چپہ مقدس ہے اس کے دفاع میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے حملے کی دھمکیوں اور ارض پاک کیخلاف ناپاک سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ قوم اور افواج پاکستان 1965ء کی تاریخ دہرانے کو تیار ہیں۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی سے مودی ہوش و حواس کھو چکا ہے۔ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مانند پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 570541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش