0
Monday 26 Sep 2016 23:55

عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سندھ بھر کی ماتمی سنگتوں اور مرکزی جلوسوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دفاع کے لیئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، خواہ وہ راولپنڈی، لاہور، کراچی یا پاکستان کا کوئی بھی کونہ ہو۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم عزاداری سید الشہدا کے لئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کانفرنس میں مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی، سیکرٹری عزاداری سیل سید اکبر شاہ اور سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت چاروں اطراف سے دشمن کے خطرات سے گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے درندہ صفت وزیر اعظم کشمیر میں جاری مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیئے بزدلانہ کاروائیوں کا سہارا لے رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دفاع وطن کے لئے اپنی جانیں دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ کو مجالس اور جلوسوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء، خطباء اور ذاکرین پر غیر آئینی پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر آئینی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، عدلیہ اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان پابندیوں کے خلاف سو موٹو نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 570564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش