QR CodeQR Code

قومی اسمبلی میں پاک بھارت کشیدگی اور وزیراعظم کی تقریر موضوع بحث بنی رہی

27 Sep 2016 00:28

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا جنگ کا اعلان ہے۔ حکومت بتائے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں ہمارا لائحہ عمل کیا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر موضوع بحث بنے رہی۔ قومی اسمبلی نے بےنامی کاروباری معاملات امتناع بل سمیت پانچ بلوں کی منظوری دے دی۔ بےنامی جائیداد رکھنے کے جرم میں ایک سال سے سات سال تک قید با مشقت کی سزا مقررکی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں بھارت سے کشیدگی پر بحث کرتے ہوئے تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا جنگ کا اعلان ہے۔ حکومت بتائے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں ہمارا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ اُن کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور را کے ایجنٹ کی بات نہیں کی۔ جس پر طلال چوہدری کا کہنا تھاکہ پورے بھارت میں وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر سے آگ لگی ہوئی ہے۔ نواز شریف نےمسئلہ کشمیر کو ایسے نقطے پر پہنچایا دیا ہے جہاں دنیا سمجھتی ہے کہ مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ شاہ محمود قریشی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم کی تقریر کا سراہا۔ ایوان میں بےنامی کاروباری معاملات کے امتناع اور ہندو میرج بل کے علاوہ عدالت عالیہ اسلام آباد ترمیمی بل سول کورٹس ترمیم بل اور کمپنیوں میں قانونی مشیران سے متعلق بلز بھی منظور کرلیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 570567

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570567/قومی-اسمبلی-میں-پاک-بھارت-کشیدگی-اور-وزیراعظم-کی-تقریر-موضوع-بحث-بنی-رہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org