0
Tuesday 27 Sep 2016 14:19

ایف ڈی سی نے 1096 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ایف ڈی سی نے 1096 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا کیلئے 399 ملین روپے اور فاٹا سٹوڈنٹس کے سکالر شپ کیلئے 399 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا کی تیز ترقی کیلئے تعلیم اور زراعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ فاٹا ڈیوپلپمنٹ کونسل میں 1096 ملین روپے کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس پشاور میں فاٹا ڈیوپلیمنٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اے سی ایس فاٹا فدا وزیر، وزارت سیفران اسلام آباد اور پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے نمائندوں کے علاوہ سیکرٹری فاٹا منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری فنانس فاٹا اور سیکرٹری سماجی ترقی فاٹا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں ایگریکلچر، لائیو سٹاک، ڈیری ڈیوپلیمنٹ اور فشریز کیلئے 398 ملین روپے، جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا کیلئے 399 ملین روپے اور فاٹا سٹوڈنٹس کے سکالر شپ کیلئے 399 ملین روپے کی منظور ی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 570692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش