QR CodeQR Code

محرم الحرام کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری سمیت 30 علمائے کرام کے ملتان داخلے پر پابندی

27 Sep 2016 20:39

اسلام ٹائمز: جن علما ئے کرام پر ملتان داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ گلفام ہاشمی، مولانا احمد لدھیانوی، ڈاکٹر خادم ڈھلوں، اورنگزیب فاروقی، مولانا عالم طارق، مولانا ایلاس گھمن، مولانا مسرور جھنگوی اور ذاکر جعفر جتوئی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران مختلف مسالک کے 30علمائے کرام پر ملتان داخلے پر پاپندی عائد کر دی گئی، علما کرام کے ضلع ملتان داخلے پر پاپندی مختلف سیکورٹی اداروں کی رپورٹس پر لگائی گئی ہے۔ پاپندی کا اطلاق 3ماہ تک رہے گا، جبکہ محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش، اور شر انگیز تقریر وتحریر پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ جن علمائے کرام پر ملتان داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان مین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد احمد الدھیانوی، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں، مولانا عالم طارق، مولانا الیاس گھمن، مولانا اورنگزیب فاروقی، سمیت دیگر علما کرام پر ملتان داخلے پر پابندی جبکہ مولانا عطا المومن شاہ بخاری، مولانا عطا المہیمن شاہ بخاری، انجینئر اشفاق احمد، علامہ گلفام حسین ہاشمی کی تین ماہ کے لئے زبان بندی، عائد کر دی گئی ہے حکم نامے کے تحت مولانا اللہ بخش انور، مولانا عمر ذکریا، ثقلین گھلو، مولانا عبدالخالق رحمانی، مولانا مسعود الرحمن عثمانی، سید ابوبکر شاہ، مولانا محمد یوسف رضوی المعروف ٹوکے والی سرکار، مولانا سید علی معاویہ، مولانا مسرور جھنگوی، مولانا محمد معاویہ اعظم طارق، سید ابن حسن شیرازی، غلام جعفر رضا جتوئی پر بھی ملتان داخلے پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ فیاض عثمانی، مولانا عبدالغفور حقانی، خالد محمود المعروف پروفیسر عبد الکلام صدیقی، مولانا عبد الحق، مولانا نوید الرحمن، فاروق حیدر، سید سہیل عباس اور عارف سعید بھٹی کی تین ماہ کے لئے زبان بندی کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 570850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570850/محرم-الحرام-کے-دوران-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-سمیت-30-علمائے-کرام-ملتان-داخلے-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org