0
Tuesday 27 Sep 2016 21:37

پاک بھارت کشیدگی، 4 ایرانی بحری جہاز جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان پہنچ گئے

پاک بھارت کشیدگی، 4 ایرانی بحری جہاز جذبہ خیر سگالی کے تحت  پاکستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدہ ترین صورتحال میں ایرانی بحریہ کے 4 جہاز سینکڑوں اہلکاروں کیساتھ خیر سگالی کے دورے پر کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ نے اپنے 4 بحری جہاز جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان بھیجے ہیں جن پر سینکڑوں فوجی اہلکار بھی موجود ہیں۔ ایران کے چاروں بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پورٹ قاسم پر پہنچ گئے ہیں جہاں پاک بحریہ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔ ایران سے آنے والے بحری جہاز وں میں لاوان، کونا راک، خنجر اور فالکن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے شدید شور شرابے کے باوجود گزشتہ دنوں روسی فوجی بھی پاکستان آئے تھے اور گلگت میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔ روسی فوجیوں کے بعد ایرانی جہازوں کا آنا ایران کی پاکستان سے حقیقی دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان میں ایران کیخلاف بھرپور پروپیگنڈہ کے باوجود مشکل کی اس گھڑی میں ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا برادر اسلامی ملک اور گہرا دوست ہے۔
خبر کا کوڈ : 570874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش