0
Wednesday 28 Sep 2016 03:17

پی ٹی آئی کراچی میں گروہ بندی اور اختلافات بڑھ گئے

پی ٹی آئی کراچی میں گروہ بندی اور اختلافات بڑھ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں گروہ بندی اور اختلافات بڑھ گئے، رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں بھی ان اختلافات کو ختم نہیں کرسکیں اور خدشہ ہے کہ کراچی سے رائیونڈ مارچ میں شرکت کے لئے جانے والوں کی تعداد 2014ء کے دھرنے کے مقابلے میں بہت کم ہوگی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس وقت تحریک انصاف عملاً نصف درجن کے قریب گروپوں میں تقسیم ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا حالیہ دورہ کراچی بھی ان اختلافات کو ختم نہیں کرسکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی حالیہ تنظیم سازی کے بعد پارٹی گروپ بندی اور اختلافات میں تیزی آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی ہیں، لیکن نصف درجن کے قریب دیگر سینئر اور نظریاتی رہنماؤں پر مشتمل گروپ الگ الگ سرگرم ہے۔ اگرچہ بعض رہنماء رائے ونڈ مارچ کے موقع پر کراچی سے مشترکہ قافلے کی شکل میں جانے کے لئے ناراض لوگوں کو راضی کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی مثبت پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 570922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش