0
Wednesday 28 Sep 2016 10:10

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کا انوکھا احتجاج، مودی کے سر کی قیمت ایک روپیہ مقرر کردی

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کا انوکھا احتجاج، مودی کے سر کی قیمت ایک روپیہ مقرر کردی
اسلام ٹائمز۔ طلبہ و طالبات نے پنجاب یونیورسٹی میں انوکھا احتجاج کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے سر کی قیمت ایک روپیہ مقرر کر دی ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام پنجاب یونیورسٹی میں کئے جانیوالے احتجاج کے موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ مودی کے سر کی قیمت ایک روپیہ بھی زیادہ ہے، اس کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے۔ جمعیت جامعہ پنجاب کے ناظم احمد فرقان خلیل نے طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس مہم کو تیزی سے شروع کریں اور نسل نوء میں شعور بیدار کریں کہ بھارت پاکستان کیساتھ جارحیت کیساتھ ساتھ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے گناہوں کو پیلٹ گن کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور برہانی وانی کی شہادت کے بعد جدوجہد آزادی میں تیزی سے بھارت بوکھلا گیا ہے اور کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیساتھ تعلقات کشیدہ کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی بوکھلاہٹ بالکل واضح ہے، کبھی کو سمجھوتہ ایکسپریس بند کرتا پھر کھول دیتا ہے، کبھی پاکستان کو تنہا کرنے کی باتیں کرتا ہے تو کبھی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ احمد فرقان خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان بیدار ہیں اور بھارت کو تاریخی سبق سکھانے کیلئے بے تاب ہیں، اگر بھارت کی پاکستان پر حملے کی حماقت کی تو اس کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گے، اب پاکستان بہت مستحکم ہو چکا ہے اور بھارت کیلئے ترنوالہ نہیں ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 570935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش