QR CodeQR Code

علمائے کرام و مشائخ عظام ممبر و محراب سے محبت یگانگت بھائی چارے کا درس دیں، حاجی شاہنواز سندھیلہ

28 Sep 2016 10:59

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ایس پی کا کہنا تھا کہ اسلام محبت امن و سلامتی کا دین ہے اور ہمیں امن و آتشی کا پیغام دیتا ہے، اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس ضلع سرگودہا کے شعبہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ایس پی حاجی شاہنواز سندھیلہ نے اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام محبت امن و سلامتی کا دین ہے اور ہمیں امن و آتشی کا پیغام دیتا ہے، اس لیے علمائے کرام و مشائخ عظام ممبر و محراب سے محبت یگانگت بھائی چارے کا درس دیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگودہا کے ایس پی رینچ کرائم ملک غلام جیلانی ٹوانہ نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کوآرڈینیٹر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، ڈویژنل کمشنر سرگودہا ندیم محبوب، مولانا محمد امجد نے سرکٹ ہاؤس سرگودھا میں محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے منعقد ہونے والی اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لاحق اندرونی و بیرونی سکیورٹی خدشات، پڑوسی ملک بھارت کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات اور ملک دشمن خفیہ قوتوں کی شرانگیزیوں کے نتیجے میں ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد ویگانگت، اتفاق و ہم آہنگی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، علماء اخوت وبھائی چارے ،صبر اورتحمل کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو اسے منہ کی کھانا ہو گی، بھارت کبھی بھی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو گا۔ اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈی سی اوز، ڈی پی اوز، تمام مسالک کے جید علماء واکابرین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 570945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570945/علمائے-کرام-مشائخ-عظام-ممبر-محراب-سے-محبت-یگانگت-بھائی-چارے-کا-درس-دیں-حاجی-شاہنواز-سندھیلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org