QR CodeQR Code

چکوٹھی تک وکلا کا لانگ مارچ تاریخی ہو گا، امتیاز حسین

28 Sep 2016 11:17

اسلام ٹائمز: پریس بریفنگ میں جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ 3 اکتوبر کو مظفرآباد میں وکلاء کنونشن ہو گا۔ 4 اکتوبر کو صبح دس بجے سپریم کورٹ بلڈنگ سے ریاست بھر کے وکلاء چکوٹھی کی طرف پرامن لانگ مارچ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری امتیاز حسین راجہ نے کہا ہے کہ 4اکتوبر کو چکوٹھی بارڈر تک وکلاء کا لانگ مارچ تاریخی نوعیت کا ہو گا۔ جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 3اکتوبر کو مظفرآباد میں وکلاء کنونشن ہو گا۔ 4 اکتوبر کو صبح دس بجے سپریم کورٹ بلڈنگ سے ریاست بھر کے وکلاء چکوٹھی کی طرف پرامن لانگ مارچ کریں گے اس حوالہ سے آزادکشمیر کی جملہ سیاسی، مذہبی، سماجی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 570960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570960/چکوٹھی-تک-وکلا-کا-لانگ-مارچ-تاریخی-ہو-گا-امتیاز-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org