QR CodeQR Code

بھارت ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتا، چوہدری فیصل فاروق چیمہ

28 Sep 2016 14:28

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے، عالمی ضمیر کو اب جاگنا ہوگا اور بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سرگودہا ڈویژن کے صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے، بھارت ظلم و ستم کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو نہیں دبا سکتا، عالمی ضمیر کو اب جاگنا ہوگا اور بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، عمران خان خود عوامی احتساب سے پریشان ہیں، ان کے احتساب کے نعرے اپنی سیاست چمکانے اور ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہیں، حکومت 30ستمبر کے احتجاجی مارچ کو نہیں روک رہی، عوام خود عمران بائیکاٹ کرینگے اوراس مارچ میں پی ٹی آئی ایکسپوز ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 570966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570966/بھارت-ظلم-ستم-کے-ذریعے-کشمیریوں-کی-آزادی-تحریک-کو-نہیں-دبا-سکتا-چوہدری-فیصل-فاروق-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org