0
Wednesday 28 Sep 2016 23:10

ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقہ نملی میرہ روڈ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں نملی میرہ روڈ پر وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وین کو حادثہ بگنوتر کے مقام پر پیش آیا، وین میں 10 افراد سوار تھے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 571171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش