0
Wednesday 28 Sep 2016 23:23

کوہاٹ، امام بارگاہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

کوہاٹ، امام بارگاہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں امام بارگاہ کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، ذرائع کے مطابق استرزئی پایان کوہاٹ کے رہائشی پولیس اہلکار رضا علی ولد شیر علی کو تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ بنوں بازار میں واقع امام بارگاہ کی سیکورٹی پر موجود تھے، شہید کی تدفین ان کے آبائی علاقہ میں کردی گئی، واقعہ پر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے شید رضا علی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 571172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش