QR CodeQR Code

ملتان، مایہ ناز شیعہ خطیب، محقق، مصنف اور عالم با عمل مولانا احمد نواز شاکر انتقال کرگئے

28 Sep 2016 23:51

اسلام ٹائمز: مولانا مرحوم نے اپنی زندگی تعلیم اور تعلم کے لیے وقف کر رکھی تھی، مرحوم گورنمنٹ سکول میں بطور ٹیچر اپنے فرائض انجام دیتے رہے، ریٹائرمنٹ کے بعد کئی کتابوں کے ترجمے کیے اور تصنیف بھی کیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کے مایہ ناز بزرگ عالم دین مولانا احمد نوازشاکر آج نشترہسپتال میں داعی اجل کو لبیک کہہ کر انتقال کرگئے، مولانا مرحوم چند روز قبل ایک ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوئے تھے جنہیں بعدازاں نشترہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے، مولانا مرحوم نے اپنی زندگی تعلیم اور تعلم کے لیے وقف کر رکھی تھی، مرحوم گورنمنٹ سکول میں بطور اُستاد اپنے فرائض انجام دیتے رہے، ریٹائرمنٹ کے بعد کئی کتابوں کے ترجمے کیے اور تصنیف بھی کیں۔ علاوہ ازیں مولانامرحوم سادگی میں اپنی مثال آپ تھے، مرحوم نے سوگواران میں دو بیٹے(محمد عباس، علی رضا) دو بیٹیاں اور ایک زوجہ کو چھوڑا ہے۔ مرحوم کی نمازجنازہ جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 571178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571178/ملتان-مایہ-ناز-شیعہ-خطیب-محقق-مصنف-اور-عالم-عمل-مولانا-احمد-نواز-شاکر-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org