QR CodeQR Code

لاہور، کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

29 Sep 2016 08:37

اسلام ٹائمز: پنجاب کسان اتحاد کے رہنما رضوان اقبال کے مطابق حکومت نے پانچ میں سے تین مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پانچ میں سے تین مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان رات گئے ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے بعد کسان رہنماؤں نے 27 گھنٹے بعد دھرنا ختم کر دیا۔ پنجاب کسان اتحاد کے رہنما رضوان اقبال کے مطابق حکومت نے پانچ میں سے تین مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، آج وزیراعلیٰ سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کسانوں کی ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا، مال روڈ بند رہنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مال روڈ پر عوام کی آزادانہ نقل و حرکت بند رہی اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا۔


خبر کا کوڈ: 571201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571201/لاہور-کسان-اتحاد-اور-حکومت-کے-درمیان-مذاکرات-کامیاب-دھرنا-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org