QR CodeQR Code

پاک افغان تجارت بحال، چار ماہ بعد انگور اڈہ گیٹ کھل گیا

29 Sep 2016 13:32

اسلام ٹائمز: پاک سکیورٹی اہلکاروں اور افغان نیشنل آرمی کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں انگور اڈہ سرحد ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند کردی گئی تھی، افغانستان اور قبائلیوں کے پرزور مطالبے پر دو طرفہ آمدرفت بحال کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد دو طرفہ تجارت بحال کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں چار ماہ بعد انگور اڈا سرحد بھی کھول دی گئی ہے۔ جس کے بعد دوطرفہ آمدروفت انگور اڈہ کے مقام سے بھی جاری ہے۔ چار ماہ قبل پاکستان سکیورٹی فورسز کی افغان نیشنل آرمی سے جھڑپ کے بعد پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کو بند کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔ پاکستان اور افغان قبائل نے دونوں حکومتوں سے متعدد بار انگوراڈہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے دونوں حکومتوں کے مابین مذاکرات کئے گئے جس کے بعد دونوں جانب سے انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 571307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571307/پاک-افغان-تجارت-بحال-چار-ماہ-بعد-انگور-اڈہ-گیٹ-کھل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org