QR CodeQR Code

میئر کراچی کے بغیر بلدیہ عظمیٰ کا پہلا اجلاس، الطاف حسین کیخلاف قرارداد منظور

29 Sep 2016 20:23

اسلام ٹائمز: کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت میئر وسیم اختر کے بجائے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کی، ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مئیر کراچی کی رہائی سمیت چار قراردادیں منظور کیں، اجلاس میں ساتھ چلنے کا عزم کرنے والے اختتام پر ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اسیر مئیر کراچی وسیم اختر کے بغیر ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی رونقیں بحال ہوگئیں، اجلاس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف قرارداد بھی منظور کی گئی، جبکہ میئر کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت میئر وسیم اختر کے بجائے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے کی۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف قراردار بھی منظور کی گئی۔ ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مئیر کراچی کی رہائی سمیت چار قراردادیں منظور کیں۔ اجلاس میں ساتھ چلنے کا عزم کرنے والے اختتام پر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، کچھ تو فرط جذبات میں نئی نویلی سیٹوں پر ہی چڑھ گئے۔ پہلا اجلاس تو ہو گیا، مگر کے ایم سی کی تاریخی عمارت پر لگے گھڑیال کی قسمت نہ بدل سکی۔ اجلاس کے آغاز سے اختتام تک گھڑیال پونے چار کا وقت دکھاتا رہا۔


خبر کا کوڈ: 571411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571411/میئر-کراچی-کے-بغیر-بلدیہ-عظمی-کا-پہلا-اجلاس-الطاف-حسین-کیخلاف-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org